پاکستانی خبریں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا

خلیج اردو
31 دسمبر 2020
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کیلئے باقاعدہ کارروائی کا آغاز اگلے سال 16 فروری سے ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کیلئے باقاعدہ قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

اس موقع پر اپوزیشن کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اشارہ دے چکی ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی اور پیپلز پارٹی قیادت کی طرف سےحالیہ بیانات سے لگتا ہے کہ پارٹی ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔

اپوزیشن رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ افراد جو اقامہ رکھتے ہیں ان کا دوسرے الفاظ میں مطلب ہے کہ ان کے پاس اپنے ملک کی کوئی قدر نہیں ہوتی۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنا غیر قانونی سرمایہ بچانے کیلئے ہاتھ ملا لیے ہیں وہ اپنے بیرونی ملک پڑے اثاثوں کو بچا رہے ہیں۔ یہ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور ملک کے ساتھ وفادار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاس دوسرے ممالک کی مستقل رہائش ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ یہ سب لوگ اقامہ کیوں رکھتے ہیں، اگر وزیر داخلہ کے پاس اقامہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اور مجھے اپنی سرزمین پر اعتماد نہیں ہے۔

وفاقی وزیر بولے کہ تمام چور اکھٹا ہووئے ہیں اور انتقامی کارروائی کا واویلا مچا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ یکم جنوری سے چین اور افغانستان سمیت تمام ممالک کے لوگوں کو انلائن ویزہ کی اجازت دی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button