پاکستانی خبریں

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دیے جانے کا دعویٰ کردیا

خلیج اردو: عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ذرائع کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تفتیش کر کے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ جتنا مرضی کوشش کر لیں مجھ پر دباو نہیں ڈال سکتے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button