پاکستانی خبریںعالمی خبریں

جی 20 ممالک کا JF.17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

خلیج اردو: دنیا کی طاقتور ترین تنظیم جی 20 میں شامل کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں ارجنٹینا کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ارجینٹینا کے عسکری حکام مالی وسائل کی عدم دستیابی کے باعث برطانیہ سے مہنگے جنگی طیارے خریدنے کی بجائے پاکستان کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے خواہاں ہیں۔

میانمار بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کر چکا ہے.

آذربائیجان , مصر اور ملائیشیا بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدیں گے۔ اور خریداری کے لئے جلد معاہدہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں.

نائیجیریا اور میانمار پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button