پاکستانی خبریں

سزائے موت کے قیدیوں سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے پاکستان میں گیم متعارف کرادیا گیا

خلیج اردو
14 اکتوبر 2021
لاہور : پاکستان میں جسٹس پراجکٹ نے ایک گیم لانچ کیا ہے جس کا مقصد سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو بچانے کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔

اس کھیل کا نام ہے ’’ یہ کھیل نہیں ‘‘ اور اس میں ایک سزائے موت کے قیدی کی تصویر اور اس سے متعلق کہانی موجود ہے جس کے بارے میں کھیلنے والوں کو اختیار ہوتا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اسے بدل سکتے ہیں یا بچا سکتے ہیں۔

اس گیم کو عمیر نجیب خان نامی ڈویلپر نے بنایا ہے اور ہر تصویر کے ساتھ کھیلنے والوں کو ایسے چوئسز دیئے گئے ہیں جو انہیں حقیقی زندگی میں ملتے ہیں۔

یہ کھیل ایک شخص کو اس وقت مشکل میں ڈال دیتا ہے جب اسے کھیلنے والا کیلئے سزائے موت کے قیدیوں کو بچانا پڑتا ہے۔ اس میں فوائد اور نقصانات کا خیال رکھنا ہوگا۔

یہ گیم سزائے موت سے متعلق عالمی دن کے موقع پر جاری ہوئی۔ اسے اکتوبر دس کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ یہ پاکستان کے چار ہزار سزائے موت کے قیدیوں سے متعلق ہے جو اپنی سزا پر عمل درآمد کیلئے منتظر ہیں۔

Source : Tribune

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button