پاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ، ادارے کے امورکار اور پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ، جدت پسندی اور جاری منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ، ٹینک سازی، اےپی سی، ریموٹ ویپن سسٹم سمیت مقامی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرلز کی تیاری کا مشاہدہ کیا ۔۔

خلیج اردو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ۔۔۔سپہ سالار کو ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں، جاری منصوبوں پر پیشرفت، مختلف مصنوعات کی مقامی طور پر تیاری کی کوششوں سمیت جدت پسندی کے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی،

آئی ایس اپی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے لئے ٹینکوں، اے پی سیز، بہتر حفاظتی اقدامات، ریموٹ ویپن سسٹمز اور مقامی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرلز کی تیاری اور اپ گریڈیشن کا بھی مشاہدہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ ایچ آئی ٹی نالج اکانومی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا مرکز بن چکا ہے، جو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول، ملکی برآمدات اور معیشت کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ادارے میں کام کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور افسران اور افرادی قوت کے کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت ایچ آئی ٹی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید دفاعی پیداوار کی ضروریات بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا کی جارہی ہیں، قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے ان کا استقبال کیا ۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button