پاکستانی خبریںعالمی خبریں

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

خلیج اردو: خیبر پختونخوا اسمبلی نے بیرون ملک 10سال گزارنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو ذاتی استعمال کیلئے ایک عدد ڈیوٹی فری گاڑی اپنے ساتھ لانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن اختیار ولی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اوور سیز پاکستانی اس ملک و قوم کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور زندگی کے قیمتی لمحات وہ اپنے ملک کے معاشی استحکام کیلئے بیرون ملک گزارتے ہیں

وفاقی حکومت سے سفارش ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ذاتی موبائل پر عائد ڈیوٹی ٹیکس فوری طور پر ختم کرے اور اوور سیز پاکستانی جو کہ دس سال یا اس سے زائد عرصہ بیرون ملک گزار چکے ہو ان کو اپنے ساتھ ذاتی استعمال کیلئے ایک عدد ڈیوٹی فری گاڑی کو اپنے ساتھ لانے کی اجازت دی جائے“ ایوان کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button