پاکستانی خبریں

حکومت پاکستان نے دیہی علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے ایک شاندار اقدام کا آغاز کردیا۔

خلیج اردو: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں "اسکول آن وہیلز” منصوبے کا افتتاح کیا، اس اقدام کا مقصد دارالحکومت کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

یہ منصوبہ دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس منصوبے کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر تک پھیلایا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین بھی موجود تھے۔ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر آٹھ بسوں پر قائم موبائل اسکول اسلام آباد اور گردونواح میں بچوں کو تعلیم فراہم کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے موبائل اسکولوں کے ڈیزائن کا بھی معائنہ کیا اور اساتذہ اور بچوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے موبائل لائبریری منصوبے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس اقدام سے بچوں میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button