پاکستانی خبریں

حکومت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف پروپیگنڈا مسترد کردیا

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ واپس نہیں لیا جائے گا۔ اگر تحریک انصاف کی جانب سے وفاق کا محاصرہ کیا گیا تو  گورنر راج کے آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے۔

 

اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت کی کہ حالات اگر ایسے ہوں تو گورنر راج کا آپشن موجود ہوتا ہے۔

 

ٹرانس جینڈرز ایکٹ سے متعق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈرز کو حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، بل کے تحت ٹرانس جینڈرز کے ساتھ غیر مساویانہ سلوک کو روکا گیا۔۔ بولے بل کی چند چیزوں پر شکایات ہے

 

اس موقع پر  وزیر اعظم کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جمہوریت میں محاصرے نہیں ہوتے۔۔۔اگر کوئی محاصرہ کرے گا تو حکومت اسکو روکے گی۔۔ساتھ ہی پی ٹی آئی کو نئی پیش کش کر دی

 

ٹرانس جینڈر ایکٹ سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ خواجہ سرائوں کی تنظیموں نے بھی میڈیکل بورڈ کی حمایت کی ہے۔۔۔۔سنیٹر مشتاق احمد کی ترمیم منظور ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ ہوسکے، اس ترمیم سے ٹرانسجینڈر قانون میں بہتری آجائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button