پاکستانی خبریں

گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی،قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

خلیج اردو: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران گڈو پاور پلانٹ میں آگ لگنے کے باعث قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آالات ہی موجود نہیں تھے جبکہ عیدالاضحیٰ کی وجہ سے آتشزدگی کے وقت عملہ چھٹی پر تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا ہے جس سے 747 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے اور قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ گڈو پاور پلانٹ سے بجلی بحال کرنے میں کئی ماہ درکار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button