پاکستانی خبریں

ٹی وی پروگرام میں خاتون اینکر سے بدکلامی ، سوشل میڈیا صارفین حسن نثار پر برس پڑے

خلیج اردو

29 دسمبر 2020
اسلام آباد ـ پاکستان کے لیڈنگ ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں پروگرام میں حصہ لینے والے تجزیہ کار اور سنیئر صحافی حسن نثار کی جانب سے ساتھی تجزیہ کار ریما عمر کے ساتھ بدزبانی پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی تنقید کی ہے۔ اس حوالے سے حسن نثار کے نام سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا ہے۔

پروگرام میں ریما عمر پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے سیاست پر بات کررہی ہوتی ہے۔ حسن نثار کہتا ہے کہ پاکستان میں سیاست ایک دھندہ ہے جس پر ریما عمر کہتی ہیں کس ملک کی سیاست میں پیسہ نہیں چلتا ۔ اس پر حسن نثار ان کی نقل اتار کر غصے ہوجاتے ہیں جس پر ریما عمر ان سے کہتی ہے کہ آپ کے اونچا بولنے سے پاکستان میں مسائل ختم نہیں ہونگے۔ آپ زیادہ اونچی بولتے ہیں اور اس کی شکایت ہمارے ناظرین شکایت کرتے ہیں۔

اس پر بحث کرتے ہوئے اینکرپرسن عنمبر شمسی نے کہا ہے کہ حسن نثار نے کبھی بھی ڈیبیٹ کے دوران کوئی تعمیری بات نہیں کی ہے اور انہوں نے ہمیشہ یہ کہہ کر وقت ضائع کیا کہ سب بکواس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چلانے سے آپ کی باتیں وزنی نہیں ہو جاتیں،

انہوں نے کہا ہے کہ حسن نثار خواتین مخالف زہریلی زبان استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے ریما عمر کو خاموش کرنے کی کوشش کی ہے جو ہمیشہ مدلل گفتگو کرتی ہے۔

سنیئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے بھی ان پر کافی سخت تنقید کی ہے اور عوام سے جیو نیوز کے اس پروگرام کے بائیکاٹ کا کہا ہے جس میں حسن نثار موجود ہوں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ریما عمر کی قابلیت کا بہت سے لوگ اعتراف کرتے ہیں اور اس پروگرام میں ان کے تہمل اور برداشت کے بھی سب معترف ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button