پاکستانی خبریں

ہیلی کاپٹر حادثہ : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق

خلیج اردو : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کورکمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کور کمانڈر کوئٹہ سمیت6 افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حادثے کا شکار بدقسمت ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سےملا، ہیلی کاپٹرکےحادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت افسران شہید ہوگئے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں میجر جنرل امجد حنیف ،بریگیڈیئر محمد خالد ، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب سےمتعلق امدادی کارروائیوں پرتھا اور فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ہیلی کاپٹر کا لسبیلہ میں دوران پرواز ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button