پاکستانی خبریں

سیلاب زدگان کی مدد مقدس قومی فریضہ ہے،قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

خلیج اردو

اسلام آباد: افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کہتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں ہمارے افسر شہید ہوئے لیکن سیلابی صورتحال میں عوام اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

اسلام آباد میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹرکے پہلے باضابطہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ری ہیبلی ٹیشن سٹریٹیجی کے تحت افواج پاکستان ، پاکستان رینجرز ، ایف سی ، سول ایڈمنسٹریشن ، این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی کے تحت خدمات انجام دے رہی ہے ، ملک بھر میں پاکستان آرمی کے 147 ریلیف کیمپ قائم ہیں ، ان میں 50 ہزار سے زائد متاثرین کو ریلیف مہیا کیا گیا ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے خیبر پختونخوا، سندھ اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔۔بولے آرمی کے تمام جنرل آفیسرز نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اس یمرجنسی فنڈ میں دے دی ہے،دیگر افسر اور جوان بھی رضاکارانہ طور پر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

 

کورڈی نیٹر نیشنل  فلڈ رسپانس سینٹر میجر جنرل  محمدظفر اقبال  نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملک میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کو نقصان پہنچا۔

 

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں ابھی بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور پانی کے نکاس میں سست روی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں 54 اموات ہوئیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ۔۔۔اس موقع پر میجر جنرل محمد ظفر اقبال نے مخیر حضرات   سےعطیات دینے کیلئے سینٹرز سے رابطہ کرنے کی بھی درخواست کی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button