پاکستانی خبریں

پاکستان میں نجی ٹیکسی کیپٹن کی ایمانداری،خاتون سواری نے اسے مثال قرار دیا،سوشل میڈیا پر پیغام دے دیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں ایک نجی ٹیکسی کی سروس استعمال کرنے والی خاتون نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ ان کو رائیڈ فراہم کرنے والے کیپٹن نے ایمانداری کا مثالی نمونہ پیش کیا۔

ارم فاطمہ کے نام سے ایک سوشل میڈیا صارف نے بتایا کہ وہ غلطی سے اپنا لیپ ٹاپ نجی ٹیکسی میں چھوڑ گئی تھی۔ مجھے اس کا پتہ ہی نہیں چلا تھا۔

لیکن ڈرائیور کی ایمانداری دیکھیں کہ کار کے کپتان نے مجھے کال کی اور اس نے صبح میرا لیپ ٹاپ میرے دفتر میں پہنچایا۔

بے شک یہ حوصلہ افزا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایسا کرنے کے بعد اس کا دن اچھا گزر رہا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیکی کا یہ عمل یقیناً زندگی میں سکون لاتا ہے اور اس سے دوسروں کو ترغیب ملتی ہے۔

اس ٹویٹ کے جواب میں جہاں دیگر صارفین نے ٹیکسی کپتان کے اقدام کو سراہا ہے وہاں مذکورہ کمپنی کی جانب سے بھی شکریہ کا ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بے شک یہ ہم سب کیلئے خوشگوار ہے اور ہمارے لیے ایک اچھا دن لے کر آتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button