پاکستانی خبریں

بھارتی شہری نے پی ٹی آئی کو کتنی رقم بھیجی؟ تفصیلات آگئیں

خلیج اردو: الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد سناتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی جو غیر قانونی ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے جو بیان حلفی جمع کروایا وہ جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکی شہریوں اور 351 کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سیاستدانوں، ماہرین قانون اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سینئر صحافی حامد میر نے بھی سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ بھارتی شہری رومیتا شیٹی نے بھی پی ٹی آئی کو فنڈ بھیجے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کو تمام فنڈنگ قانونی طریقے سے ہوئی ہم نے اس کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button