پاکستانی خبریںسپورٹس

17 برس بعد آنے والی انگلش ٹیم کو ٹرافی دیے بغیر کیسے بھیجتے: چیئرمین پی سی بی

خلیج اردو: انگلینڈ کے ہاتھوں فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ 17 برس بعد انگلینڈ کی ٹیم کی میزبانی ہمارے لیے بہت ہی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم اتنے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کو ٹرافی نہ دیتے اور انہیں خالی ہاتھ واپس بھیجتے، سچ کہوں تو انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا اور وہ ٹرافی کے حقدار بھی تھے –

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button