پاکستانی خبریں

 پاکستان میں فلم جوئے لینڈ تنازع کا شکار، سینسر بورڈ کی جانب سے منظوری کے باجودحکومت پنجاب نے جوائے لینڈ  کی نمائش پر پابندی عائد کردی

خلیج اردو
دبئی: پاکستان میں فلم جوئے لینڈ  کی نمائش پر پابندی مختلف حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والی مسلسل شکایات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں  فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ انہیں اپنی فلم "جوائے لینڈ” کی نمائش پنجاب میں کرنے کی اجازت نہیں ۔

محکمہ اطلاعات نے جواز فراہم کیا ہے کہ فلم کے حوالے سے بے حد شکایات موصول ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے پرپابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلم کے حوالے سے پاکستان کے سینسر بورڈ نےمشروط اجازت دی تھی۔ اس حوالے سے  وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد  فلم جوائے لینڈ کے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے بعض حصے حذف کرنے کے بعد ملک بھر میں نمائش کی اجازت دے دی  گئی تھی۔

 

بنیاد پرست مذہبی معاشرے میں فلم جوئے لینڈ کا متنازع ہونا یقینی تھا ۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے رومانوی تعلقات پر مبنی ہے۔

 

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم  میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

 

فلم کا میوزک عبداللّٰہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جوسرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی پروڈیوس کردہ فلم آج  ملک کے دیگر حصوں میں ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button