پاکستانی خبریں

چینی کی قیمت میں کمی پر وزیر اعظم کی اپنی ٹیم کو مبارک باد

خلیج اردو
12 دسمبر 2020
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چینی کی قیمت میں کمی پر اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل کے 102 روپے کےمقابلے میں آج ماشاءاللہ ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلوگرام بک رہی ہے۔ ایک کثیرالجہت حکمتِ عملی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں کمی پر میں اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کے ٹویٹ پر پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے پوچھا ہے کہ جب آپ نے 2018 میں وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا تو اس وقت چینی کی قیمت کیا تھی؟

ایک صارف اقراء پیرزادہ نے لکھا ہے کہ ایک چیز پچاس روپے پر ملتی تھی پھر وہ ایک سو بیس کی کر کے سرمایہ داروں کو اربوں روپے کا منافع پہنچایا گیا پھر اسی چیز کو 80 سے 90 کی قیمت پر لا کر ٹویٹ کر کے احسان جتایا گیا حالانکہ کہ سرمایہ دار کی جیب میں اب بھی اربوں ہی جا رہے ہیں اب اس بات پر بہت سارے جاہل تالیاں بجائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button