پاکستانی خبریں

پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جو اس وقت پاکستان میں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کی بطور جماعت لی جائے بیرون ممالک سے مبینہ ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسکروٹنی کمیٹی کی اس رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم بیرون ملک پاکستانیوں کے چندے سے جمع ہوئی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ جتنے زیادہ اکاؤنٹس کی چھان بین کی جائے گی ، اتنی ہی زیادہ ہم قوم کی نظر میں صاف ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس کے عطیات کندگان واضح ہیں اور ایک واضح کردہ نظام کے تحت فنڈنگ جمع کرنے والی جماعت ہے۔

مسٹر خان نے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن اس طرح کی اسکروٹنی دیگر جماعتوں کی بھی کرے گی جس میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ذکر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’اس طرح سے قوم کو مناسب پول فنڈ ریزنگ اور کرونی سرمایہ داروں اور ذاتی مفادات سے ملکی قیمت پر احسانات کے بدلے پیسے کی بھتہ خوری میں فرق محسوس ہوگا‘‘۔

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے حاصل شدہ فنڈز کا معاملہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے اپنے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں لے کر آئے تھے۔

اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔

اس حوالے سے پاکستان کا الیکشن کمیشن تحقیقات کررہا ہے جس کیلئے کمیشن کی بنائی ہوئی اسکتروٹنی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کی ہے جو آج کل میڈیا میں زیر بحث ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button