پاکستانی خبریں

آئی بی اے کراچی نے معروف معیشت دان عاطف میاں کا انلائن لیکچر منسوخ کر دیا

خلیج اردو
22 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
کراچی: پاکستان کی معروف بزنس یونیورسٹی آئی بی اے نے 5 نومبر کو منعقد ہونے والے معیشت دان عاطف میاں کے انلائن لیکچر کو منسوخ کر دیا۔ آئی بی اے نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی سے متعلق اکانومسٹ عاطف میاں کے انلائن لیکچر سے متعلق انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں آئی بی اے کراچی نے لکھا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی میں کیوں پھیچے رہ گیا کہ عنوان سے جو لیکچر عاطف میان نے 5 نومبر کو دینا تھا وہ اب منسوخ ہوگیا ہے اور ہم اس حوالے سے معذرت خواہ ہیں۔

اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سماجی شخصیت بینہ سرور نے وزیر اعظم عمران خان کو عاطف میاں کو اپنا وزیر خزانہ مقرر کرنے سے متعلق ان کا وہ بیان یاد دلایا ہے جو عمران خان نے اس وقت دیا تھا جب وہ اپوزیشن میں تھے۔

 

تاہم کچھ صارفین نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور عاطف میاں کو مذہبی بنیاد پر نشانہ بھی بنایا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ معروف معیشت دان عاطف میاں کو مذہبی بنیادیوں پر امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہو۔ اس سے قبل جب وزیر اعظم عمران خان نے اکنامک ایڈوئزری کونسل میں عاطف میاں کو رکن نامزد کیا تھا تو اس پر سخت عوامی ردعمل دیکھایا گیا ہے۔

 

آئی بی اے کی جانب سے سیمینار کے منسوخ کیے جانے کے بعد عاطف میاں نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کچھ مذہبی انتہا پسندوں کی وجہ سے دھمکیوں کی وجہ سے آئی بی اے نے ان کا انلائن لیکچر منسوخ کیا ہے۔

عاطف میاں کا تعلق احمدیہ کمیونٹی سے ہے جسے آئین پاکستان نے اسلام سے خارج کرتے ہوئے انہیں غیر مسلم قرار دیا ہے۔ اس اقلیتی عقیدے کے لوگوں کے حوالے سے پاکستان میں کافی نفرت پائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی معاملہ کافی حساس سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button