پاکستانی خبریں

عدلیہ سائلین کا اعتماد کھو چکی ہے، ہمیں بڑی بلڈنگز کے بجائے انصاف پر توجہ دینی چاہیئے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ ججز کو تنقید سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ ہماری اولین ترجیح سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی بلڈنگ میں سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھاکہ کہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے باعث منصوبوں کی تکمیل ہورہی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سائلین کو عدلیہ پر اعتماد نہیں۔ عدلیہ کو احتساب کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔ عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو بحال کرانے کے لیے سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

اس تقریب میں شریک وزیر قانون سردار ایاز صادق کہتے ہیں مشرف دور کے بعد بہت کچھ تبدیل ہوا۔ وکلاء نے عدلیہ کی حکمرانی کے لیے قربانیاں دیں۔ مارشل لاء دور کے بیانات سن کر افسوس ہوا۔

 

تقریب میں مقامی عدالت کے ججز سمیت وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button