پاکستانی خبریں

آئی ایم ایف اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی ، غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافے کی پیشگوئی

خلیج اردو

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ پاکستان میں بے روزگاری، مہنگائی کی شرح میں اضافے ،معاشی اہداف کی حصولی سے متعلق پیشگوئی کردی۔۔۔دوسری طرف عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بنکوں کی گریڈنگ میں کمی کر دی ہے۔

 

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری اور مہنگائی بڑھے گی، شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہو گا۔۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کے 6.2 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 6.4 فیصد ہو سکتی ہے۔

 

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال معاشی گروتھ 3.5 ، مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد اور رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

 

دوسری طرف عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے 5بڑے بینکوں کو ڈاؤن گریڈ کر دیا ہے۔ اے بی ایل ،ایم سی بی اور یو بی ایل کی ریٹنگز بی تھر سے ڈاؤن گریڈ کر کے سی اے اے ون ،نیشنل بینک آف پاکستان اور حیبب بینک کی ریٹنگز بی سے سی اے اے ون کر دی گئی۔

 

گذشتہ ہفتے موڈیز نے سیلاب کی صورتحال کے دوران پاکستان کی ڈیبٹ رسک ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کی تھی۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button