پاکستانی خبریں

عمران خان ڈرامے بازی کے سوا کچھ کر ہی نہیں سکتا، انہیں گرفتار کرنے کا شوق نہیں لیکن جس روز عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنا ہوا کردیا جائے گا،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے والے کی اپنی باری آئی تو گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈراما رچایا۔ یہ کہنا ہے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا۔۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی فیصلوں کے پابند ہیں،خود سے انہیں گرفتار کرنے کا شوق نہیں۔تاہم عدالتی حکم پر پیش تو ہونا پڑے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پولیس کے پہنچنے پر قوم نے دیکھا کہ کیسے ڈرامہ رچایا گیا،یہ بھی سنا ہے کہ عمران خان دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے ہیں۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق مولانا فضل الرحمن کی رائے اہم ہے،اس حوالے سے پی ڈی ایم مشاورت کرے گی جو حالات ہیں ان میں انتخابات ممکن نہیں۔

 

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں بولچستان کانٹبلری کی بس پر ہونے والا حملہ خودکش تھا جس کی اب تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

واقعے میں 9 افراد شہید،13 زخمی ہیں زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ وفاقی حکومت دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے صوبوں سے مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button