پاکستانی خبریں

بیگم نسیم ولی خان کو ان کی خدمت کیلئے یاد رکھا جائےگا ، عمران خان

خلیج اردو
17 مئی 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ بیگم نسیم ولی خان کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں ، انہیں جمہوریت کیلئے کی جانے والی کوشش کیلئے یاد رکھا جائے گا۔

بیگم نسیم ولی خان زیابطس اور عارضہ قلب میں مبتلا تھی جن کا اتوار کے دن انتقال ہوا۔

ان کی وفات پر پاکستان میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت چیف آر آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی وفات پانے والی بیگم نسیم ولی کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button