پاکستانی خبریں

وزیر اعظم کے لندن دورے پر وفاقی وزیر نے وضاحت جاری کر دی،عمران خان پر آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانے کا الزام عائد کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کی تقرری ایک آئینی طریقہ کار سے اپنے وقت پر ہوگی۔عمران خان اس تعیناتی کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔عمران خان ایک دن بات کرتا ہے دوسرے دن مکر جاتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان میں چین ۔روس ترکی اور ایران کے صدور سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں تمام ممالک نے وزیر اعظم کو بھر پور حمایت کی یقین دھانی کرائی ہے۔وزیر اعظم کو چین اور روس کے دورے کی دعوت دی گئی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کا ایک آئینی طریقہ کار موجود کے۔عمران خان اسکو متنازعہ بنا رہے ہیں ۔ہر روز اپنی ہی بات سے مکر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن کے دورے پر اس لیے جائیں گے تاکہ وہ ملکہ برطانیہ کے آخری رسومات میں شرکت کر سکے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم آج رات کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روانہ ہونگے جس کے بعد نیویارک کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button