پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عمران خان دہشتگردوں سے زیادہ خطرناک ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز

خلیج اردو
مری : پاکستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان دہشتگردوں سے زیادہ خطرناک ہو گیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کی طرف عمران خان کے مارچ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کو گینگ لیڈر قرار دے دیا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی مہم دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اقرار کیا ہے کہ ان کے کارکنان کے پاس اسلام آباد آتے ہوئے اسلحہ تھا جبکہ ان کے ریلیوں میں ایک بھی آدمی کے پاس اسلحہ نہیں ہوتا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے مطالبہ کیا کہ اگر عمران خان ملک میں دہشتگردی کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنے چہرے سے ماسک ہٹا دیں۔ ایک بار جب حکام کو اس کا اصلی چہرہ واضح ہو گیا تو اس کے ساتھ دہشتگرد کی طرح کا برتاؤ کیا جائے گا۔

مریم نے کہا کہ وزارت اعظمی سے ہٹایا گیا شخص جہاد نہیں فساد کررہا ہے اور اس فساد کو کچلنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جس انداز میں عمران خان کت کارکن حملہ آور ہورہے ہیں اور جو رہنماؤں کے بیانات ہیں، اس میں اور کسی دہشتگرد کے حملے میں کیا فرق ہے؟

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نے صوبے اور وفاق کے درمیان تصادم کا عندیہ دیا ہے۔

مریم نے بتایا کہ جب سے عمران خان وزارت اعظمی کے منصب سے ہٹائے گئے ہیں، اس نے ملک میں آگ لگائی ہے اور اس کا واضح مقصد بالکل دہشتگردوں کی طرح ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button