پاکستانی خبریں

عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپسی کا مشروط اعلان: قوم کی آزادی گروی رکھ کر امریکہ سے ڈالر یا تعلقات نہیں چاہیئے،عمران خان

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کا مشروط اعلان کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر امریکی سائفر کی تحقیقات ہوں تو اسمبلی میں واپسی کا سوچا جا سکتا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں ملکی معیشت اور سیاسی امور پر گفتگو میں قومی اسمبلی میں واپسی کو امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو معلومات ہونا چاہیئے کہ امریکی سائفر کیا تھا۔ بولے امریکہ سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

 

وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت معیشت کو ایسےمقام پرلے آئی کہ دوا کے بجائے سرجری کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کررہےہیں،حکومت نے نیب کے 1100 ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے، نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار کے بعد نوازشریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے

 

ماضی میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

 

مسٹر خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کو ملک کے دیوالیہ پن کا اعلان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سے بھیک مانگی جارہی ہے، دنیا بھر میں رسوائی ہورہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button