پاکستانی خبریں

عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشتگردی کے مقدمہ میں جواب جمع کرا دیا

خلیج اردو

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف درج دہشتگردی کے افعات کے تحت مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرا دیا۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم رہ چکا ہوں۔ میری تقریر کسی کو نقصان پہنچانے کیلئے نہیں تھی۔

 

عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کا مقدمہ۔عمران خان نے پولیس کی جے آئی ٹی کو بیان جمع کرا دیا۔اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے ذریعے جعع کرائے گئے جواب میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے ۔

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا چئیر مین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل رپورٹ سے ثابت ہوا۔تقریر میں جو کچھ کہا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئی غیر قانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا۔میں بے گناہ ہو مقدمہ خارج کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button