پاکستانی خبریں

روشان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی کامیابی ، وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خلیج اردو
24 دسمبر 2020
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانی ہمیشہ قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی وجہ سے روشان ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کامیابی پر مشکور ہوں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز روشان ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقم 200 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اکاؤنٹ کے استعمال میں وقت کے ساتھ تیزی آرہی ہے کیونکہ پہلے 76 دنوں میں 100 ملین ڈالر ٹرانسفر ہوئے تھے اور اب جاکر 28 دنوں میں 100 ملین ڈالر پاکستانیوں نے اکاؤنٹس میں صرف 28 دنوں میں 100 ملین ڈالر ٹرانسفر کیے۔

روشان ڈیجیٹل اکاؤنٹس سنٹرل بنک کی جانب سے لیا گیا اقدام ہے جس میں انہیں کمرشل بنکوں کا تعاون حاصل ہے۔ اس میں غیر ملکی پاکستانی بھی ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں اور اپنا سرمایہ منتقل کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button