پاکستانی خبریں

سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان سے قبل اہم پیش رفت،حکومت نے سعودی فنڈڈ منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوگئے۔سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان سے قبل حکومت نے فنڈز کیلئے سعودی عرب کی شرط پوری کر لی ہے۔

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی فنڈڈ منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سےسعودی عرب کیساتھ 4 معاہدوں پر دستخط کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے تجاویز کی منظوری لی۔

سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں معاہدوں پر دستخط کا پلان ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کیساتھ 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے 4 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ سعودی عرب نے فنڈز کیلئے ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کیا تھام مہمند ڈیم کیلئے 24 کروڑ ڈالرز کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button