پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیلاب متائثرین کی بحالی میں عالمی برادری کا کردار بھی اہم ہوگا، جنرل باجوہ

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راولپنڈی : پاکستان کے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپانی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے۔ پاکستان،جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جاپانی سیفر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی اور متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button