پاکستانی خبریں

گلگت بلتستان میں مارخور کا قانونی شکار،صرف ایک شکار کے لیے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی تاریخی

خلیج اردو

استور: پاکستان کے جنوبی عبوری صوبہ گگت بلتستان میں جنگلی جانوروں کے شکار کے لیے پرمٹوں کا اجراء۔ نیلامی میں کمپنی نے استور مارخور کے صرف ایک شکار کے لیے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی تاریخی بولی دیکر لائسنس حاصل کر لیا۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 5 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار روپے بنتی ہے۔

 

عرب نیوز کے مطابق لائسنسز کی نیلامی میں مقامی اور ملکی و غیر ملکی آؤٹ فٹرز نے حصہ لیا۔ آؤٹ فٹر کمپنی نے استور مارخور کے صرف ایک شکار کے لیے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی بولی دیکر لائسنس حاصل کیا۔ گلگت میں استور مارخور کے شکار کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی
بولی ہے۔

 

جی بی کے 3 دیگر مقامات پر بھی استور مارخور کے شکار کے لیے سب سے زیادہ بولی دہندگان کو لائسنس جاری کیے گئے۔
کارگاہ، نوپورہ، بسین کے کنزرویشن ایریا میں استور مارخور کے شکار کے لیے جی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی۔

 

سال 24-2023 کے لیے مختص 4 مختلف مقامات پر الگ الگ شکار کے 4 عدد استور مارخور کی شکار کے پرمٹ بولی کے لیے پیش
کیے گئے۔ پرمنٹ سے ملنے والی 70 فیصد رقم کمیونیٹی کی ترقی اور 30 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button