پاکستانی خبریں

کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت 700 روپے فی کلو، روٹی 50 روپے تک پہنچ گئی

خلیج اردو: کوئٹہ میں گیس نہ ہونے سے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمتیں کئی گنا بڑھادی ہیں جبکہ روٹی بھی 50 روپے کی ہوگئی ہے۔

شہر میں گیس نہ ہونےسے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال کیا جا رہا ہے، گیس کی بندش کے بعد ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے، مختلف علاقوں میں ایل پی جی 300 سے700 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہری گیس نہ ہونے پر ایل پی جی منہ مانگے دام میں خریدنے پر مجبور ہیں، تندور پر روٹی کی قیمت میں بھی 10 سے25 روپےتک کا اضافہ ہوگیا ہے اور شہر کےمختلف علاقوں میں روٹی 35 سے50 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button