پاکستانی خبریں

راولپنڈی میں پتنگ بازی نے 60 سے زائد افراد زخمی کرڈالے

خلیج اردو: پاکستان کے معروف شہر راولپنڈی میں بسنت کے تہوار کے موقع پر پتنگ بازی سے متعلق حادثات میں 65 افراد زخمی ہوگئے، جنکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی اخبار ڈان اخبار کے مطابق، زخمیوں میں سے، ان میں سے کئی کو ہوائی فائرنگ سے چلنے والی گولیوں کے زخم آئے، جبکہ ایک لڑکا مبینہ طور پر چھت سے گرا۔

ایک شہری نے اخبارکو بتایا کہ”ایسا لگ رہا تھا کہ آج شہر میں کوئی پولیس نہیں ہے کیونکہ ہم نے پہلے کبھی اتنی زیادہ گولیوں کی آوازیں نہیں سنی ہیں،”

ڈان کے مطابق، ضلعی پولیس ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور جمعہ کے دن پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کم از کم 210 شکایات درج کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button