پاکستانی خبریںعالمی خبریں

بھارت میں آکسیجن کی کمی کا بحران: پاکستانیوں کی وزیر اعظم عمران خان سے آکسیجن بھارت بھیجنے کی درخواست

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت میں کورونا شدید لہر کے باعث یومیہ کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے سے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت میں اس انسانی المیے کو دیکھتے ہوئے پاکستانی شہری وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے آکسیجن اور دیگر طبی امداد بھارت بھیجنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعے کے روز پاکستانی ٹوئیٹر پر India Needs Oxygen  کا ٹرینڈ چلتا رہا ہے اور متعدد پاکستانی اس بحران سے نمٹنے کے لیے وزریر اعظم عمران خان سے طبی امداد بھارت بھیجنے کی اپیل کرتے رہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے ٹوئیٹر پر بھارت کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ طبی امداد بھارت بھیجیں ۔

ایک اور صارف نے بھارت کو مدد بھیجنے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننے کی اہمیت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی شدید لہر کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور بھارتی ہسپتالوں میں اس وقت میڈیکل آکسیجن کی کمی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔

متعدد ہسپتالوں نے ٹویٹر پر ایس او ایس الرٹ میسج شیئر کرتے ہوئے آکسیجن کی سپلائی میں مدد کی درخواست کی ہے تاکہ مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button