پاکستانی خبریں

بھارت پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جمعے کے روز ایک بیان میں کہنا تھا کہ  بھارت پاکستان پر سرجیل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

جمعے کے روز ابوظہبی میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ "مجھے انٹیلیجنس ذائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اور میرے علم میں یہ بھی ہے کہ بھارت نے ان حملوں کے لیے کچھ اہم ممالک سے اجازت لینے کی بھی کوشش کی ہے،جنہیں بھارت اپنا پارٹنر سمجھتا ہے۔ بھارت کی طرف سے ایسی مہم جوئی کی تیاری صرف بھارت کے داخلی مسائل سے توجہ ہٹھانے کے لیے ہے”۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر یو اے ای میں موجود ہیں۔ اور کل انہوں نے یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی اور یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا اپنی منقسم قوم کو اکٹھا کرنےکے لیے پاکستان پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے 14 نومبر کو ایک ڈوسیئر بھارت کے حوالے کے کر بھارت کے تمام عزام دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں اور بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت فراہم کیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button