پاکستانی خبریںفن و فنکار

بھارتی سوشل میڈیا نے عثمان مختار کو پنجگور میں شہید ہونے والا آرمی جوان قرار دیدیا

خلیج اردو: بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں ماہر ہیں جس کی تازہ ترین مثال پنجگور واقعے کے بعد سامنے آئی۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے اداکار عثمان مختار کی آرمی کے یونیفارم میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی گئی جو کہ آئی ایس پی آر کے ڈرامے ‘صنفِ آہن’ کی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں وفات پا گئے ہیں۔

عثمان مختار نے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی تنبیہہ کی کہ ڈیئر پروپیگنڈا، آپ اپنی حد میں رہیں، میں زندہ ہوں۔

اداکار کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین مضحکہ خیز تبصرے پیش کر رہے ہیں جب کہ بھارتی اکاؤنٹ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں 13 فوجی جوان شہید اور 20 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button