پاکستانی خبریںسپورٹسعالمی خبریں

ٹوکیو اولمپکس: نیزہ بازی کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس گیمز میں آج نیز بازی کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور روایتی حریف بھارت کے نیرج چوپڑا فائنل میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں ایتھلیٹس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے اپنے گروپوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے 86 اشاریہ 65 میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر اپنا گروپ ٹاپ کیا، جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے 85 اشاریہ 16 میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر اپنا گروپ ٹاپ کیا ہے۔ دونوں کے درمیان آج فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

23 سالہ نیرج چوپڑا جونیئر ایتھلیٹک چیمپیئن شپ کے سابق گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ تاہم، ندیم اور چوپڑا کےدرمیان آج سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button