پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے کئی کام جلدی نمٹانےکے لئے موبائل ایپ متعارف

پاکستانی قونصلر جنرل نے موبائل ایپ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا جس پر تمام قونصلر سروسز موجود ہوں گی

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی گنتی 16 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ ان پاکستانیوں کو شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر اہم دستاویزات بنوانے کے سلسلے میں اکثر پاکستانی قونصل خانے یا سفارت خانے کا رُخ کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا بہت سے وقت ضائع ہوتا ہے اور ٹرانسپورٹ پر بھی رقم خرچ ہوتی ہے۔ تاہم اب پاکستانیوں کے لیے ایسی آن لائن سروس مہیا کی جائے گی جس سے وہ انہیں سفارت خانے یا قونصل خانے جانے کی ضرورت بہت کم پیش آئے گی اور ان کی دستاویزات بھی جلد از جلد بن کر ان کے پاس پہنچ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں تعینات پاکستانی قونصلر جنرل امجدعلی نے خوش خبری دی ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں ایسی موبائل ایپ متعارف کرا دی جائے گی جس پر تمام قونصلر سروسز دستیاب ہوں گی۔
اس باسہولت ایپ سے پاکستانی اپنی کسی بھی سروسز سے متعلق درخواست سے متعلق معلوم کر سکیں گے کہ ابھی وہ کس مرحلے پر ہے اور اس پر مزید کتنا وقت لگے گا۔ اس ایپ سے وہ آن لائن اپائنٹمنٹس بھی لے کر اپنے کام کروا سکیں گے۔

اس ایپ کے باعث پاکستانیوں کو اپنے بہت سے کاموں کے لیے قونصل خانے آنے کی زحمت سے بھی نجات مل جائے گی۔ ان کے ضروری کام بغیر تشریف لائے نمٹ جائیں گے۔ احمد امجد علی نے بتایا کہ پاکستانی قونصل خانے کی نئی ویب سائٹ بھی ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے جو عنقریب مکمل ہو کر پہلے سے بھی زیادہ بہتر آن لائن سروسز فراہم کرے گی۔نئی موبائل ایپ اور ویب سائٹ لانچ کرنے کے بعد درخواستوں پر تیزی سے پراسس ممکن ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز جاری کرنے کے لیے سنگل ونڈو آپریشن کا پہلے ہی آغاز ہو چکا ہے۔ اب پاسپورٹ سروس کے لیے بھی جلد ایسی سہولت دستیاب ہو گی جس کے باعث قونصل خانے آنے والوں کا زیادہ وقت نہیں لگے گا اور کام جلدی نمٹ جائے گا۔ قونصل خانے کو پاکستانی کمیونٹی کی صحت کی سلامتی عزیز ہے، اس لیے تاکید کی گئی ہے کہ بغیر اپائنٹمنٹ کے قونصل خانے تشریف نہ لائیں۔

اس موقع پر انہوں نے آگاہ کیا کہ قونصلیٹ کے 60 فیصد عملے اور ان کے اہل خانہ کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، جبکہ باقی عملے کوآئندہ 10 روز میں ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button