پاکستانی خبریں

بہت جلد مشکل حالات پر قابو پالیں گے ، اسحاق ڈار کا حلف اٹھانے کے بعد دعویٰ

خلیج اردو
اسلام آباد: اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔وزیر خزانہ نے اپنی وزارت کا چارج بھی سنبھال لیا۔ اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

وزارت خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑا جھوٹ ہے کہ ہم نےمارکیٹ میں ڈالر پھینکے۔ کسی کو پاکستان کی کرنسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دو دن میں روپیہ بہتر ہوا ہے آئندہ بھی بہتر ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں مسٹر ڈار کا کہنا تھا کہ جب ن لیگ نے حکومت چھوڑی تو معاشی شرح نمو 6.3 فیصد تھی۔ مہنگائی میں کمی ہوئی تھی، تین دھرنے نہ ہوتے تو معاشی شرح نمو ساڑھے سات فیصد ہوتی۔ روپے کی تباہی کی گئی اور اسی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر ہمارے پاس تھے ہی نہیں مارکیٹ میں کیسے پھینکتے۔اس وقت امپورٹڈ مہنگائی ہے اس کو صحیح طریقے سے دیکھنا ہوگا۔دنیا میں مرکزی بینک مداخلت کرتے ہیں ایک معیار مقرر ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میرے اسٹیٹ بینک بل پر آرٹیکل کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے ترامیم کیں۔کمپنیز ایکٹ میں ترامیم بھی میرے کہنے پر کی گئیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button