پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر سکیورٹی اداروں کے تمام سیکٹر کمانڈرز کو پیش ہونے کا حکم

خلیج اردو: چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے اسلام آباد سے لاپتہ شہری منیب اکرم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ لاپتہ شہری کے والد نے بتایا کہ 20 اگست کو منیب اکرم جنگی سیداں سے لاپتہ ہوا۔ IG اسلام آباد نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر بتایا کہ FIR اسی روز ہو گئی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بہت سی معلومات ہیں باہر سے دوسرے علاقوں کی CTDs یہاں آرہی ہیں ، یہ کونسی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTDs) باہر سے آتی ہیں ؟ یہ کس کی اجازت سے یہاں سے بندے اٹھا رہے ہیں ، کیسے کرنا ہے کیا کرنا ہے اس شہری کو تلاش کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کو پیر تک بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پیر تک اگر یہ شہری نہیں ملتا تو ISI, IB سمیت تمام سیکٹر کمانڈرز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ، عدم بازیابی کی صورت میں چیف کمشنر ، سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری دفاع بھی پیر کو پیش ہوں، ISI, IB ، اسپیشل برانچ کے سیکٹرز کمانڈر شہری کو بازیاب کرائیں ، یہ تمام افسران تب تک روزانہ پیش ہوتے رہیں گے جب تک یہ شخص بازیاب نہیں ہو جاتا، ایس ایچ او صاحب آپکی اجازت کے بغیر کسی شخص کو اٹھایا نہیں جا سکتا، آپکی اجازت لے کر ہی یہ CTDs باہر سے یہاں آ رہی ہیں۔

ہائی کورٹ نے شہری کو پیر صبح ساڑھے دس بجے تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا اور سماعت ملتوی کردی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button