پاکستانی خبریں

علاج کیلئے بیرون ملک جانے والا اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل، ملک واپی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکتسان کے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما اسحاق ڈار کو عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا موقع دے دیا گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے ان کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے ہیں کہ پاکستان کی وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کیلئے اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور صحافی صدیق جان نے اس پیشرفت کے بعد لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دو رہنماؤں کی لڑائی کا نقصان قوم اٹھا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button