پاکستانی خبریں

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس،رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس اسٹبلشمنٹ ڈویژن سپرد کرنے کی ہدایت کردی،صدر سے عدالتی اصلاحاتی ایکٹ پر فی الفور دستخط کا مطالبہ بھی کردیا۔

خلیج اردو

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی ،دونکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے کابینہ کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔

 

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے سرکلر جاری کرنے کے معاملے پر غور کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لیتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

 

وفاقی کابینہ نے آئینی اور سیاسی بحران سے نجات کیلئے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پر فی الفور دستخط کریں۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے سنیئر پیونی جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار کی جانب سے 3 رکنی بینچ کے اکثریتی فیصلے کو سرکلر کے ذریعے مسترد کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button