پاکستانی خبریں

اسلام آباد: عام انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 47اعشاریہ 6فیصد رہا، ووٹنگ کی سب سے شرح اسلام آباد اور سب سے کم خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئی، فافن نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ 

خلیج اردو
اسلام آباد: عام انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 47اعشاریہ 6فیصد رہا، ووٹنگ کی سب سے شرح اسلام آباد اور سب سے کم خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئی، فافن نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

 

عام انتخابات میں 2018 کی نسبت 58لاکھ ووٹ زیادہ ڈالے گئے، لیکن ووٹ ڈالنے کی شرح میں کم ہوگئی، ٹرن آؤٹ 47اعشاریہ 6فیصد رہا، فافن نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں مجموعی طورپر 6کروڑ، 60 لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این 214 تھرپارکر میں 70اعشاریہ 9 فیصد رہا، جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں 16اعشاریہ3 فیصد رہا۔

 

اسلام آباد میں ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ رہا، جہاں 54اعشاریہ 2فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
پنجاب میں ووٹنگ کی شرح 51اعشاریہ 6فیصد،سندھ میں 43اعشاریہ 7 اور بلوچستان میں 42اعشاریہ 9 فیصد رہی، سب سے کم ووٹ خیبر پختونخوا میں ڈالے گئے، جہاں شرح 39اعشاریہ 5فیصد رہی۔

 

فافن کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے برعکس 2024 میں کسی حلقے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم نہیں رہا، قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 55اعشاریہ 6 فیصدجبکہ خواتین کا 45اعشاریہ 6 فیصد رہا۔
ریٹرننگ آفیسرز نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے20 حلقوں کے فارم 47 میں مرداور عورت ووٹرز کی تعداد الگ الگ نہیں لکھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button