پاکستانی خبریںعالمی خبریں

بی بی سی کی پاک فوج کے سربراہ کو ہٹانے کی خبر من گھڑت اور گمراہ کن ہے، اعلامیہ

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کے ذمہ داران حلقوں نے بی بی سی کی اس خبر کی تردید کی ہے جس کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عسکری ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

اس حوالے سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ماسٹر بی بی سی پھر میدان میں آگیا ہے۔ بی بی سی کی 9، 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر خبر گمراہ کن،سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

بی بی سی کا خاصا پروپیگنڈہ کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذرائع نہیں اور گمراہ کن سٹوری بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بی بی سی کی جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں۔ یہ ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے اور اس معاملے کو بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک خبر میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم آفس سے ایک اہم شخصیت کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے احکامات دیئے گئے تھے۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button