پاکستانی خبریں

محمود خان اچکزائی نے کوئی غلط بات نہیں کی، خورشید شاہ نے محمود خان اچکزائی کے بیان کی حمایت کردی

خلیج اردو
15 دسمبر 2020
سکھر: پاکستان پیپلز پارفٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزائی نے کوئی غلط بات نہیں کی جس کی مذمت کی جائے بلکہ انہوں نے حقیقت بیان کی ہے۔ جب پاکستان بن رہا تھا تو کچھ ملک دشمنوں نے اس کی مخالفت کی تھی جس میں لاہور کے لوگ بھی شامل تھے۔

سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشدی شاہ نے کہا کہ تاریخ کا مطالعہ کرنے والے لوگ محمود خان کی بات کو رد نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوئے اپوزیشن کے جلسے میں اپنے خطاب کے دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزائی نے لاہوریوں کو انگریز سامراج کا ساتھ دینے کی بات کی تھی جس پر الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا میں کافی تنقید ہوئی تھی۔

اپنے بیان کے حوالے سے جب محمود خان اچکزائی سے لاہور میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میںنے مینار پاکستان جلسے میںلاہوراور پنجاب کے عوام سے متعلق دئیے گئے بیان کے حوالے سے معذرت کا کوئی ٹوئٹ جاری نہیں کیا ،، میں نے تاریخ بیان کی ہے میں نے جلسے میں پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کہا ہے۔ جب ملک میں آئین کی بالا دستی نہیں ہو گی تو کون پائندہ باد کہے گا ۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک آدمی کا نام خداداد تھا اور وہ توتلا تھا۔ جب ان سے لوگوں نے نام پوچھا تو وہ بول رہا تھا اور خدا بولا ہی تھا کہ لوگوں نے اسے مارنا شروع کیا ، میں کہہ رہا ہون کہ لوگ خداداد کو داد پر پہنچنے نہیں دیتے ۔ میں جب لاہور میں تقریر کررہا تھا تو بار بار بجلی جارہی تھی ۔ میری تقریر یہ تھی کہ مینار پاکستان پر ایک قرارداد درج ہے ، ہم جو کہہ رہے ہیں یہ نہ میاں نواز شریف کا اورنہ ہی محمودکاایجنڈا ہے یہ محمد علی جناح کا ایجنڈا ہے ۔ آئین کی تشریح عدلیہ کرتی ہے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی سے پوچھ لیں، جسٹس اطہر من اللہ سے پوچھیں کہ پی ڈی ایم جو مطالبات کر رہی ہے کیا وہ آئین کے مطابق ٹھیک ہے یا غلط۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button