پاکستانی خبریںخلیجی خبریںعالمی خبریں

کویت کی پاکستان میں کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کی پیشکش

خلیج اردو: کویتی قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کورونا مریضوں کیلئے پاکستان میں اسپتال بنانے کی پیش کش کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کویت کے کراچی میں مقرر قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کویت ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہم کویت کے ساتھ تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے زمانے میں کویت نے ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی، سندھ کے کافی نوجوان شہید ذوالفقار بھٹو کے زمانے سے کویت میں کام کر رہے ہیں۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کویت کو کول انرجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان نے کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کی پیش کش کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کویت حیدرآباد میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے اسپتال قائم کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button