پاکستانی خبریں

پاکستان میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور ، لاہور ہائی کورٹ نے رہائی کا حکم دیدیا

خلیج اردو
14 اپریل 2021
لاہور : پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی ضمانت منطور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو شہباز شریف اور اس کی فیملی کی جانب سے ان کے شوگر ملز بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اور موقف اپنا کے ان کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button