پاکستانی خبریں

پاکستان اور قطر کی عسکری قیادت کے درمیان اہم ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
18 اکتوبر 2020
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری فضائیہ کے سربراہ سالم حماد عقائل آل نبیت نے ملاقات کی ہے۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ملک قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاک فوج دفاعی شعبے میں قطر کی مسلح افواج کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

اس موقع پر قطری فضائیہ کے سربراہ نے علاقائی امن و سلامتی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ قطر کی مسلح افواج کی تربیت میں پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button