پاکستانی خبریںعالمی خبریں

آسکرز کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی کی پہلی شاندار انٹری

خلیج اردو: اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ شرکت کی۔ آسکرز ایوارڈ میں ملالہ یوسف زئی کی یہ پہلی شرکت ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی کم عمر نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کی 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں شاندار انٹری پر ان کا والہانہ ویلکم کیا گیا۔

ملالہ نے سلور رنگ کے ہوڈڈ فل لینتھ گاؤن کو زیب تن کیا۔ اس تقریب کے لئے ملالہ نے امریکن برانڈ Ralph Lauren کا تیارکردہ سلور رنگ کا فل لینتھ گاؤن کا انتخاب کیا، یہ ہوڈڈ گاؤن تھا
ملالہ نے leightonjewels کی ڈیزائین کردہ جیولری (بندے/earrings) پہنے، اس جیولری کا انتخاب علامتی طور پر بھی کیا گیا۔ ملالہ کے آسکر کی ایوارڈ میں پہنے جانے والے بندے 1930 میں افغانستان کی پہلی ملکہ ثریا طرزی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملکہ ثریا نے بطور وزیر تعلیم بھی افغانستان میں خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حوالے سے بہت کام کیا۔ وہ اس حوالے سے بہت فعال رہیں۔

جبکہ ملالہ یوسف زئی نے ایک ہاتھ میں زمرد کے جڑاو سے مزین ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ یہ زمرد سے مزین اس انگوٹھی کا استعمال بھی علامتی طور پر ہی کیا گیا کیونکہ ملالہ کا تعلق سوات سے ہے، اور بھارت اور پاکستان میں دنیا کا بہترین زمرد پایا جاتا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے شارٹ فلم Stranger at the Gate کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر کی حیثیت سے آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں اپنا ڈیبیو کیا۔ ان کی یہ شارٹ فلم کو بہترین ڈاکومنٹری کے طور پر اکیڈمی ایوارڈ میں نامزد کیا گیا تھا۔

ایوارڈ شو کے دوران میزبان جمی کمیل نے ملالہ سے مزاحیہ انداز میں ایک متنازع سوال کیا جس پر ملالہ نے حاضر دماغی سے جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔ جمی نے ملالہ سے سوال کیا کہ ’کیا واقعی چند ماہ قبل گلوکارہ ہیری اسٹائل نے اداکار کرس پان پر ایک تقریب میں تھوکا تھا؟‘

جس پر ملالہ یوسفزئی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’کہ وہ صرف امن پر بات کرتی ہیں‘‘ اور اس متنازع سوال پر تنقید کرنے سے گریز کرتی نظر آئیں جس پر انہیں خوب سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button