پاکستانی خبریں

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی درخواست واپس لے لی

خلیج اردو: عدالت میں مریم نواز کے وکیل نے پاسپورٹ واپسی اپنی درخواست واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت میں مریم نواز کے وکیل نے اپنی درخواست واپس لے لی،

مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مجھے میرے کلائنٹ نے ہدایات دی ہیں کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی جائے ،عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا ۔

اس سے قبل مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر یکے بعد دیگرے تین بینچ بنائے گئے تھے جنہوں نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی اور اب یہ لاہور ہائیکورٹ کا چوتھا بینچ تھا جس نے کیس پر سماعت کی لیکن مریم نواز نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button